ُپاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا اور اسکی اہمیت کو سمجھتا ہے: صادق سنجرانی 

  ُپاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا اور اسکی اہمیت کو سمجھتا ہے: صادق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 5اگست انسانی تاریخ کا ایک تاریک دن ہے جب مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے انسانی حقوق کی پامالی کی ایک بدترین مثال قائم کی اور مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ انسانی تاریخ میں ایسی بدترین مثال کہیں نہیں ملتی یوم استحصال کشمیر کے دن کے مناسبت سے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ طویل ترین لاک ڈاؤن ہے جس میں بھارتی مقبوضہ افواج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، بوڑھوں، خواتین اور معصوم نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جس پر عالمی اداروں نے بھی سوالات اٹھائے اور بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت کے اقدامات سے خطے کے امن کے توازن کو شدید دھچکا لگا اور علاقائی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے اور امن کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -