ٹوکیو،پاکستانی سفاتخانے میں یوم استحصال پر خصوصی سیمینارکا انعقاد

  ٹوکیو،پاکستانی سفاتخانے میں یوم استحصال پر خصوصی سیمینارکا انعقاد

  

ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے شہر ٹوکیو میں موجود پاکستان سفاتخانہ میں بھی ایک ورچوئیل سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ کورونا وائرس کے سبب آن لائن سیمینار سے سفیر پاکستان امتیاز احمد نے جاپانی آفیشلز اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال انڈیا کی جانب سے ایک غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدام اٹھائے جانے سے خطہ کے امن اور سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ اس اقدام سے انڈیا نے کشمیر اور جموں کے علاقوں کو ضم کرکے وہاں ایک سال سے لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔ اس عمل میں کشمیریوں کے بنیادی حق رائے دہی اور حق خود ارادیت کو سلب جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ کمیونیکیشن کا مکمل بلیک آؤٹ ہونے کیساتھ ساتھ کشمیریوں کی عام نقل و حمل پر بھی پابندی عائد ہے۔ یہ تمام غیر انسانی اقدامات ہیں جن سے پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عالمی برادری کو انڈیا پر زور دینا چا ہئے کہ وہ اس مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دے۔

سیمینار انعقاد

مزید :

صفحہ آخر -