کشمیریوں کے ہر دکھ اور تکلیف سے آشنا ہیں، مسرت جمشید چیمہ 

 کشمیریوں کے ہر دکھ اور تکلیف سے آشنا ہیں، مسرت جمشید چیمہ 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا عزم اور موقف پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس میں نقشہ جاری کر کے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا، اب کشمیر جانے والے تمام راستے شاہراہ سری نگر کہلائے جائیں گے۔”یوم استحصال“ کی مناسبت سے مال روڈ پر نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر سو رہی ہے لیکن اب اسے بیدار ہونا ہوگا بصورت دیگر اس غفلت کے انتہائی بھیانک نتائج نکلیں گے۔ بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان نے اپنا عزم اور موقف پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے۔پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پانچ اگست کو یوم استحصال منا کر ثابت کیا ہے ہم کشمیریوں کے ہر دکھ اور تکلیف سے آشنا ہیں اور اسے محسوس کرتے ہیں۔

 مسرت جمشید چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -