خطے کو بھارت کے توسیع پسند نہ اعزائم سے شدید خطرہ لاحق، سد باب ضروری 

خطے کو بھارت کے توسیع پسند نہ اعزائم سے شدید خطرہ لاحق، سد باب ضروری 

  

 کراچی (این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ایک سال مکمل ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم پر صوبائی وزراسید ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چاؤلہ، جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے اپنے ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے خطے کو نریندر مودی کے توسیع پسندانہ عزائم سے محفوظ رکھا جائے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوم استحصال پر پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اورملک کا بچہ بچہ بھارتی ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔مقبوضہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہوگا اور ملک کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ماتھے پر اس کی شکست لکھ دی ہے اور عالمی سطح پر بھارت تنہائی کا شکار ہوچکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گا۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر ظلم بند کیا جائے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔نریندر مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس خطرے کا سدباب کیا جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ اقوام متحدہ ترجیحی بنیادوں پر مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔ اس مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے گا۔

صوبائی وزراء 

مزید :

صفحہ آخر -