کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مولانا سید گوہر شاہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مولانا سید گوہر شاہ

  

چارسدہ (بیو ر و رپورٹ)جے یوآئی کے ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔بھارت کا عاصبانہ قبضہ زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔ حکومت کی ناقص کشمیر پالیسی میں ہندوستان کو مظلوم مسلمانوں پر مزید ظلم و ستم ڈھانے کا موقع فراہم کی ہے۔ وہ فاروق اعظم چوک چارسدہ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا الہی جان، تحصیل امیر مفتی عبدالرؤف شاکر، ضلعی ترجمان مولانا جمیل احمد، محمد احمد خان، ظفر علی خان، نجیب الاسلام، مولانا عبدالوہاب اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان عرصہ دراز سے بھارتی ظلم و بربریت کے شکار ہیں مگر مودی یاد رکھیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کا عاصبانہ قبضہ زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو غلام نہیں رکھ سکتاظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے۔بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی کے فضاء میں سانس لینا نصیب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پورے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے بھارت کو کشمیر پر ظلم و ستم کا موقع فراہم کیاجا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -