اصلاحات کے حوالے سے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ایف بی آر کی وضاحت 

    اصلاحات کے حوالے سے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ایف ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کے حکام کی وزیر اعظم دفتر کے حکام سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں ایف بی آرمیں جاری اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی، ایف بی آر افسران نے مجوزہ اصلاحاتی ڈھانچہ مسترد نہیں کیا،اصلاحات میں بہتری اور تسلسل سے مشاورت جاری ہے۔

 ایف بی آر

  

مزید :

صفحہ آخر -