محکمہ ریلویز کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، سٹیشنز پر کشمیری پرچم لہرا دیئے

محکمہ ریلویز کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، سٹیشنز پر کشمیری پرچم لہرا دیئے

  

کراچی(این این آئی) پاکستان ریلویز نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سٹیشنوں پر پرچم لہرا دئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ جگہ پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کر رکھے تھے۔ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے گئے پینا فلیکس اور بینرز پر بھارتی جارحیت اور بربریت کی تصاویر لگائی گئیں۔کینٹ،سٹی،ڈرگ روڈ سٹیشن سمیت ملک بھر کے سٹیشن پر بھارتی مظالم کی عکاسی کرنے والی تصاویر لگائی گئی تھیں۔

پرچم لہرا دئے  

مزید :

صفحہ آخر -