فوجی محاصرے سے کشمیری عوام کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا: اسد قیصر 

  فوجی محاصرے سے کشمیری عوام کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا: اسد قیصر 

  

   اسلام آباد (این این آئی)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کشمیر کے فوجی محاصرے سے کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کو سلب نہیں کیا جاسکتا،کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کی تبدیلی کیلئے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی اقدامات دنیا کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت فوجی محاصرے کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تحریک آزادی کو دبانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے اور غیر قانونی اقدامات قابل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہیں، بھارتی حکومت خصوصاً مودی سرکار کے استحصالی اور توسیع پسندانہ عزائم دنیا میں بے نقاب ہو چکے ہیں،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر متفق ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور پارلیمنٹ بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کی پر زور مذمت کرتی ہیں۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -