حیدرآباد، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ”رین ایمرجنسیہ“ کا نفاذ

      حیدرآباد، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ”رین ایمرجنسیہ“ کا نفاذ

  

 حیدرآباد (بیورورپورٹ) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے جاری مون سون کی برسات کے سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ”رین ایمرجنسی“ کے تحت ملازمین  کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور حیسکو ہیڈ کوارٹر میں بجلی صارفین کی شکایات کو سننے اور اس کے فوری حل کیلئے حیسکو چیف آپریٹنگ آفیسر زاہد پرویز مغل کو فوکل پرسن تعینات کرکے ان کی سربراہی میں حیسکو ہیڈ کوارٹر میں ”کنٹرول روم“ قائم کیا گیا ہے جہاں پر افسران و عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے۔ شہری بجلی کے پول گرنے، تاریں ٹوٹنے یا دیگر مسائل کے بارے میں حیسکو ہیلپ لائن 118 پر را بطہ کرکے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق نے رین ایمرجنسی کے مدنظر تمام آپریشن، کنسٹرکشن، جی ایس سی اور جی ایس او کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور انہیں ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرائض میں کسی  بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی بند ش کے دوران حیسکو عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ فنی خرابی کو جلد از جلد دور کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انسانی جان بہت قیمتی ہے، اس لیے اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کی حفاظت ضروری ہے، عوام بارشوں کے دوران بجلی کے پولوں، تاروں اور دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔ بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حیسکو کا ساتھ دیں اور اپنے ذمہ حیسکو کے واجب الادا رقوم بھی جمع کرائیں تاکہ آپ کا بجلی کا کنکشن بغیرکسی انقطاع کے چلتا رہے اور آپ کا گھر روشن رہے، جس کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -