ہماری منزل مقصد کشمیر کی  آزادی ہے، حنید لاکھانی

ہماری منزل مقصد کشمیر کی  آزادی ہے، حنید لاکھانی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے ہم سب نے دیکھ لیا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے، بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں،ہندو توا مذہب نہیں ہے بلکہ یہ ذہنی بیمار لوگ ہیں جو انسانیت کے خلاف کام کر رہے ہیں،کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے ستر سال سے انڈیا کشمیر پر قابض ہے، بھارت نے کشمیر میں آرٹیکل 370لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دی اور وہ سمجھتا ہے کہ ہم چپ رہیں تو یہ ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم استحصال ٹرین مارچ سے قبل کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ مودی سرکارانسانیت کے خلاف کام کر رہی ہے ستر سالوں کا ظلم ہماری برداشت سے باہر ہوچکا ہے

مزید :

صفحہ آخر -