آئی بی اے کراچی نے ایم ایس فنانس کا آغاز کر دیا 

آئی بی اے کراچی نے ایم ایس فنانس کا آغاز کر دیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے کراچی نے ماسٹر آف سائنس ان فنانس کا آغاز کر دیا ہے۔تین سمسٹر پر مشتمل ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام ۳۶ کریڈٹ اورز  پر محیط ہے۔یہ پروگرام بزنس اور نان بزنس نصاب سے وابستہ  طلباء کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔ چیئرپرسن فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر احمد جنید نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد نہ صرف کارپوریٹ سیکٹر کے لئے اعلیٰ معیار کے پروفشینل تیا ر کرناہے بلکہ تدریسی کرئیر کو اپنانے کے خواہشمند طلبا کویکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر جنید نے وضاحت کی کہ کارپوریٹ روٹ اختیار کرنے والے طلبا پروجیکٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ تعلیمی روٹ اپنانے والے طلبا کورس ورک  کے ساتھ تحقیقی مقالے کا چناؤ کر سکتے ہیں۔پروگرام کی افادیت پر تبصرہ کر تے ہوئے ایگزیکٹیو  ڈائریکٹر  آئی بی اے کراچی ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا " حال ہی میں پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سب سے زیادہ شرح نمو رہی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -