پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے،میر شبیر بجارانی 

   پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے،میر شبیر بجارانی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے دیہی ترقی،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور معدنیات و معدنی ترقی  میر شبیر علی بجارانی نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت زور زبردستی سے کشمیری عوام سے ان کے حق خود ارادیت کو نہیں چھین سکتا۔اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کا دیرینہ مطالبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پورا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہے اور کشمیر کے مسئلے پر  پوری قوم بیک آواز کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کے عوام بہت جلد بھارت کے مظالم اور چنگل سے آزاد ہو کر آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -