جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے،فیصل بلوچ

جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے،فیصل بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شرپسند دہشتگردوں کو فوری ایسی بزدلانہ کارروائیوں پر کیفر کردار پر پہنچانا ہوگا بیت المکرم مسجد کے پاس جماعت اسلامی کی یوم استحصال پر کشمیر کے مظلوموں کے لیئے یکجہتی ریلی میں ہونے والے کریکر حملے پر آواز خلق فانڈیشن پاکستان اور وائس آف کورنگی کے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں آواز خلق فانڈیشن کے بانی صدر فیصل علی بلوچ سیکریٹری جنرل صبا فضل وائس آف کورنگی کے بانی صدر خرم شاہد مئیو ایڈووکیٹ نے کہا اس بزدلانہ کارروائی کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور مجرمان کو فوری انجام کو پہنچایا جائے کشمیر کے مظلوموں کے لیئے ان کی آزادی تک آواز بلند ہوتی رہے گی دہشتگرد اپنی ایسی کاروائیوں سے کسی کو ڈرا نہیں سکتے ساتھ ہی انتظامیہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے اقدامات کرے تحقیقات کو میرٹ کی بنیادوں پر جلد مکمل کرکے عوام کو ان بزدل عناصر سے آگاہ کیا جائے  

مزید :

صفحہ آخر -