سوشل اسٹوڈنٹس فورم نے عید آغوش ٹرسٹ میں منائی 

سوشل اسٹوڈنٹس فورم نے عید آغوش ٹرسٹ میں منائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیرِ اہتمام اس سال بھی عیدِ قرباں کے موقع پر آغوش ٹرسٹ نارتھ ناظم ٓباد میں بے سہارا خواتین کے ساتھ عید منائی گئی۔ ان کے ساتھ کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی فورم کے سرپرست انجینئر وسیم احمد فاروقی نے کہا کہ بے سہارا خواتین کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھنا اور عید پر ان کے ساتھ وقت گزارنا قابلِ تقلید عمل ہے۔ فورم کی یہ شاندار روایت گذشتہ 34 سالوں سے قائم ہے۔ اس موقع پر معروف وکیل اور فورم کے صدر خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ فورم نے اس مثبت روایت کی پاسداری کرکے ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ بے سہارا خواتین ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان کی دلجوئی کرنا ثوابِ جاریہ ہے۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے افراد جو محبت اور چاہت کے منتظر ہیں ہم ان کی کچھ خدمت کرسکیں۔ فورم کے سینئر وائس چیئرمین فہیم برنی نے کہا کہ فورم کی بے لوث خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ مسعود احمد وصی نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک منفرد پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ نیر جمیل نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں بھی فورم کے کسی مثبت پروگرام میں شرکت کروں۔ آج مجھے آغوش ٹرسٹ میں آکر بہت سکون حاصل ہوا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -