کراچی:بچی کو پھینکنے والی ماں والد کیساتھ عدالت میں پیش

      کراچی:بچی کو پھینکنے والی ماں والد کیساتھ عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اکراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے منظور کالونی میں نومولود بچی کو دوسری منزل سے پھینکنے کے معاملے میں پولیس نے بچی کی والدہ اور نانا کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت میں بچی کی ماں نے بیان دیا ہے کہ مجھے نہیں معلوم میں نے بچی کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے بچی کو گلی میں رکھنے کا اعتراف کر لیا ہے۔عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ معاملہ حساس ہے اس لیے باریک بینی سے اس کی تفتیش کی جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بچی کی حالت کیسی ہے؟تفتیشی افسر نے بتایا کہ بچی کی حالت بہتر ہے اور وہ رفاہی ادارے کی تحویل میں ہے۔عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ایک عمارت سے نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینک دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کیلئے لیڈی سرچر صدف حرا کی موجودگی میں بلوچ کالونی پولیس نے منظور کالونی سیکٹر آئی لکی آفرید ی روڈ گلی نمبر 4 مکان نمبر 42 پر کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ نجمہ اور اس کے والد ممتاز علی ولد غلام محمد کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -