کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،شاہ محمد شاہ 

 کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،شاہ محمد شاہ 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام ڈویژنل صدور کا ایک اجلاس سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ملک کی سیاسی صورتحال پر غور اور کراچی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمد شاہ کشمیری بھائیوں کو ان کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری بھائی دوقومی نظریے، پاکستان کی شہ رگ اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ مودی کے ظالمانہ محاصرے کو آج ایک سال مکمل ہوگیا مگر کشمیری عوام کے استقامت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ سینکڑوں شہادتوں کے باوجود آج بھی وہاں کے ہر بچے کا جذبہ جوان ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج PTI کی خارجہ پالیسی ہمیں دنیا بھر میں کہیں کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے جبکہ ہمارے قائد نے UNO میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور گولیوں سے چھلنی بچوں کے چہرے دکھا کر دنیا بھر کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف دلائی۔ آج بھی مسلم لیگ (ن) کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ شریک ہے اور مسلم لیگی کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا ہر بچہ ان کے ساتھ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -