پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی

  

اسلام آباد(این این آئی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) جمعرات چھ اگست کوپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 بروز جمعرات کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا تھا۔ صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ روز سے ایک اور مصروف ترین ہفتے کا آغاز ہوگا جہاں کشمیر اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو دوبارہ شروع ہوگا۔

پارلیمنٹ

مزید :

صفحہ اول -