کراچی،باران رحمت آج پھر زحمت ثابت ہوگی،نالوں کی صفائی جاری
کراچی(این این آئی)کراچی میں آج سے پھر تیز باران رحمت کی پیش گوئی ہے جس کے باعث شہر قائد کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 100سے 130ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی مہم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں 552چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں۔گجر نالہ، کورنگی نالہ، مواچھ گوٹھ نالہ پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کام کر رہی ہے، 3بڑے نالوں کے 21مقامات پر چوک پوائنٹس کی صفائی جاری ہے۔ ان نالوں کی صفائی پر ایف ڈبلیو او کی 14ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ تمام ٹیمیں صفائی کا کام 24 گھنٹے کر رہی ہے۔
کام جاری