خواتین پرتشدد کے کیسوں کو داد رسی سنٹرل منتقل کیاجائے، انعام غنی
ملتان (وقا ئع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے وومن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دادرسی سنٹر میں مظلوم خواتین کو ایک چھت تلے میڈیکل،سائیکی ٹریٹمنٹ اور تفتیش کی سہولت موجود ہے جبکہ وومن پولیس سٹیشن بھی مکمل فعال ہے جہاں ایک ایس پی رینک کی خاتون کو تعینات کیا گیا ہے۔انعام غنی کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں میں آنیوالی خواتین پر تشدد کے کیسز کو بھی دادرسی سنٹر منتقل (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کیا جائے تاکہ انکی مکمل کونسلنگ کرکے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کے مرتکب افراد سخت احتساب کے حقدار ہیں خواتین کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے معاشرت کے کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔انعام غنی نے کہاکہ وومن سنٹر کا عملہ عدالتوں میں خواتین کے درج کسیز کی تیز تر پیروی کرے اور مظلوم خواتین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کو دادرسی سنٹر کی افادیت پر بھرپور آگاہی دی جائے اور دادرسی سنٹر کا دائرہ کار عملی طور پر پورے جنوبی پنجاب تک بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔قبل ازیں سی پی او حسن رضا خان کی جانب سے خواتین کے کیسز پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔سی پی او نے کہا کہ 3 سال میں 4 ہزار 5 سو سے زائد خواتین نے دادرسی سنٹر سے قانونی مدد حاصل کی۔سنٹر کی حدود میں 100 بیڈز کا شلٹر روم اور دارالامان کی نئی عمارت بھی مکمل تیار ہے۔حسن رضا خان کا کہنا تھا کہ وومن پروٹیکشن آفیسرز کی تعیناتی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر ایس پی وومن سنٹر طلعت حبیب بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ہمارا دین اسلام خواتین کو مساوی حقوق اور مثالی عزت و تکریم دینے کا سبق دیتا ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بیشتر خواتین ظلم و ستم اور مخلتف قسم کی ہراسمنٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین پر مظالم کے تدارک کیلئے دادرسی سنٹر برائے خواتین کسی نعمت سے کم نہیں جہاں ہر خاتون بلا خوف و خطر اپنے خلاف کسی بھی ظلم کی شکایت درج کراکے انصاف حاصل کرسکتی ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دادرسی سنٹر برائے خواتین ملتان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔سی پی او ملتان حسن رضا خان بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایڈینشل آئی جی پولیس نے سی پی او حسن رضا خان کے ہمراہ سنٹر کی مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفننگ لی۔
انعام غنی