عالمی برادری کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت  دلانے کیلئے کردار اداکرے، جمشید دستی

عالمی برادری کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت  دلانے کیلئے کردار اداکرے، جمشید ...

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ )   پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی چیئرمین جمشید احمدخان دستی، جمعیت علماء اسلام ف کے قائمقام ضلعی امیرمولانا حذیفہ شاکر، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا شبیر لقمان، تحصیل امیر صوفی معین (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

الدین، مولانا عبدالمجید تونسوی اورمولانا رفیق مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری حریت پسند مسلمانوں کیساتھ ہے اور مظلوم حریت پسند کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کشمیری حریت پسندوں کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کے اختتام پر مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ ظالم مودی نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا عذاب کررکھا ہے اور ہندوتوا فلسفے پر عمل کرتے ہوئے انڈیا میں معصوم مسلمانوں کو ناحق قتل کیا جارہاہے، بھارت میں مسلمانوں کی مساجد اور دوسری عبادتگاہیں مسمار کی جارہی ہیں جبکہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا بھی مذاق اڑایا ہے مگر ہمیں افسوس ہے کہ عالمی اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم رکوانے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جوکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی بھی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اوردنیا بھر کے اسلامی ممالک کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے فیصلہ کن کردارادا کریں۔ ریلی کا آغاز عیدگاہ سے ہوا جوکہ شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے اختتام پذیرہوئی۔ ریلی کی سیکورٹی کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی پولیس کی بھاری نفری کیساتھ ہمراہ رہے۔  

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -