لاہو رہائی کورٹ:9ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن ججز کے تبادلے

  لاہو رہائی کورٹ:9ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن ججز کے تبادلے

  

 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 9 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

میں جاری مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو ساہیوال، سیشن جج ننکانہ صاحب محمد اعظم سرویا کو سیشن جج لاہور،سیشن جج ساہیوال جاوید الحسن چشتی کو ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایچ آر لاہور ہائیکورٹ،ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری سیشن جج سردار طاہر صابر کو سیشن جج سرگودھا،بینک جرائم عدالت ملتان کے جج منظر علی گل کو سیشن جج ننکانہ صاحب، سیشن جج چکوال سہیل اکرام کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ،سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ اورنگزیب کو سیشن جج چکوال،سیشن جج پاکپتن شریف تنویر احمد شیخ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جبکہ سیشن جج سرگودھا رائے محمد ایوب خان کو سیشن جج پاکپتن شریف تعینات کر دیا گیا ہے۔تبدیل ہونے والے تمام سیشن ججز کو 11 اگست تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات بھی کردی گئی ہے۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -