این اے 179بستی سموتہ مہر میں بجلی  منصوبے کا افتتاح، لوگوں کو ریلیف  فراہم کریں گے، جاوید اقبال وڑائچ

  این اے 179بستی سموتہ مہر میں بجلی  منصوبے کا افتتاح، لوگوں کو ریلیف  فراہم ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 179رحیم یار خان چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت دور افتادہ بستیوں /دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے۔بجلی کے پیداواری (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

منصوبوں پر بڑے پیمانے پر کام کیاجارہاہے اور وزارت توانائی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 179کی بستی سموتہ مہر کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کو بھرپور وسائل دیکر ترقی کی راہ پر گامزن کررہی ہے۔ جنوبی پنجاب کی بجلی سے محروم بستیوں کو روشن کرنے کے لئے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سستے ذرائع سے بجلی کی پیداواری منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل رحیم یار خان ملک جاوید اقبال وینس نے کہا کہ بستی سموتہ مہر کے چک 228/Pکو بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر تقریباََ10لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ ضلع کے بجلی سے محرو م علاقوں کو بجلی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی استعدادکار بڑھاکر اور بیلنسنگ کرکے صارفین کو ریلیف فراہم کیاجارہاہے۔ ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے بٹن دباکر بجلی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

جاوید اقبا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -