حادثات میں دوافراد جاں بحق 2خود کشیاں، اہل خانہ کو سکتہ

حادثات میں دوافراد جاں بحق 2خود کشیاں، اہل خانہ کو سکتہ

  

نواحی علاقہ کوہی والا کے قریب دو موٹر سائیکلو ں کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی۔تفصیل کے مطا بق تحصیل کبیر والا کے نواحی علاقہ کوہی والا کی نواحی بستی ڈھنگیاں نیچاں دو مو ٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں 45سالہ قاسم ولد بشیر شدید زخموں کی تاب(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ رئیس ولد مرید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122نے ابتدا ئی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا منتقل کر دیا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطا بق حاد ثہ تیز رفتاری کے با عث پیش آ یا۔جبکہ کینال روڈ کبیروالا میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجہ میں 20سالہ نزا کت ولد محمد علی زخمی ہوگیا۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 35 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ شیخ واہن کی رہائشی 35 سالہ شازیہ بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئے اور شدید زخمی ہو گئے‘ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ شازیہ بی بی جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔ گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 2 افراد نے کالاپتھر اور چوہے مار گولیاں کھا کر خود کشی کر لی چک 28 کے رہائشی 16سالہ حمزہ اور سنجر پورکے 60 سالہ نذیر احمد نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر اور چوہے مار گولیاں کھا لیں‘ حالت غیر ہونے پرورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے ظاہر پیر کی 22 سالہ شکیلہ بی بی‘ خانپور کی 25 سالہ بھگاں بی بی‘ چک 242 کی 17 سالہ عالیہ بی بی‘ سردار گڑھ کی 22 سالہ زینت بی بی‘ پیپلز کالونی کا 18 سالہ عمر‘ لیاقت پور کا 24 سالہ عرفان بشیر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -