جرائم پیشہ عناصران ایکشن خواجہ سراؤں کاروپ دھار کرکارروائیاں 

جرائم پیشہ عناصران ایکشن خواجہ سراؤں کاروپ دھار کرکارروائیاں 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)تحفظ خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ عباس شانی نے انکشاف کیا ہے کہ ملتا ن کے بیشتر علاقوں میں خواجہ سرا کا روپ دھار کر جرائم پیشہ افراد برائیاں اوربیماریاں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔ جن کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

جائے۔ ہم خواجہ سرا ملتان پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔ اس حوالے سے ایک بیان میں شاہانہ شانی نے انکشاف کیا ہے کہ ملتان کے علاقوں چوک کمہاراں والا، کھاد فیکٹری، وہاڑی چوک، لاری اڈا، چوک ناگ شاہ، انڈسٹریل اسٹیٹ، بہاولپور بائی پاس چوک سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے تک خواجہ سرا کے روپ میں جرائم پیشہ افراد معاشرے میں برائیاں اور بیماریاں پھیلاتے ہیں جس سے نوجوان اور مزدور طبقہ تباہ ہو رہا ہے اور یہ لوگ خواجہ سراؤں کو بدنام کررہے ہیں۔ ان جرائم پیشہ لوگوں نے مختلف علاقوں میں مکان کرایوں پر لیکر اڈے قائم کئے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں میری آر پی او اور سی پی او ملتان سے اپیل ہے کہ وہ خواجہ سراؤں کے روپ میں جرائم پھیلانے والوں کیخلاف آپریشن کریں اور ان لوگوں کی شناختی کارڈ چیک کریں تو ثابت ہوجائے گا کہ یہ خواجہ سرا نہیں بلکہ مرد ہے شاہانہ شانی نے کہا کہ حقیقی خواجہ سرا کبھی بھیک نہیں مانگتے اور نہ ہی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ پولیس حکام جرائم کے خاتمہ کیلئے جلد کاروائی عمل میں لائیں گے۔ 

کارروائیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -