یوٹرن حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں فلاپ، عبدالرحمان کانجو

  یوٹرن حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں فلاپ، عبدالرحمان کانجو

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ڈویڑنل صدر عبد الرحمن کانجو نے کہا ہے کہ یوٹرن پالیسی پر چلنے والی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکی مسئلہ کشمیر کیسے حل کرائے گی (ن) لیگ نے مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر اجاگر کیا لیکن موجودہ حکومت کے پاس سوائے ریلیوں کے نکالنے کے سوا اور کچھ نہیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہر اول دستہ ہیں بلدیاتی الیکشن کرائے گئے تو (ن) لیگ ہی ہر طرف نظر آئے گی اوربلے کا کہیں نام و نشان بھی نہیں ملے گا مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 211کے رانا طاہر رزاق نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

عوام کو سوائے دکھ دینے کے سوا اور کچھ نہیں ہے جو آج دو تو کیا ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما رانا طاہر رزاق سے تنظیمی امور بارے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ لائرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

فلاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -