ملتان:ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی اسامی کئی ماہ سے خالی، مسائل میں اضافہ

ملتان:ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی اسامی کئی ماہ سے خالی، مسائل میں اضافہ

  

 ملتان (وقا ئع نگار) اینٹی کرپشن ملتان تقریبا گزشتہ پانچ ماہ سے ڈائریکٹر کی خالی آسامی کے ساتھ چلا ارہا ہے۔جس کا اضافی چارج ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور  ریجن کو دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی خالی اسامی ہونے کی وجہ سے انتظامی امور بری طرح متاثر(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 ہو رہے ہیں سائلین درخواستیں لیکر ملتان آفس میں آتے ہیں۔لیکن وہاں ریگولر ڈائریکٹر نہ ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔کچھ درخواستوں کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالروف دیکھ لیتے ہیں۔مگر  زیادہ تر دفتری ڈاک پینڈنگ رہتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بارے میں دفتری ڈاک تقریبا 15 روز کے بعد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کے اضافی چارج والے افسر سے سائن ہونے بہاولپور گئی ہے۔ذرایع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کاشف کئی روز بعد ملتان بھی آتے ہیں۔لیکن دونوں طرف مصروفیت ہونی کی وجہ اکثر اوقات ملتان اینٹی کرپشن  ڈائریکٹوریٹ میں مسلسل ٹائم نہیں دیا جاسکا۔عوام نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس سے ملتان اینٹی کرپشن کی خالی آسامی پر مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔مزہد برآں ملتان کے سابق اے ڈی سی جنرل تعینات رہنے والے عارف ضیاء کو بطور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن تعینات کرنے پر تجویز زیر غور ہے۔تاہم ذرایع کے مطابق ائندہ کچھ دنوں میں ملتان ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے لگا دیا جائے گا۔

خالی آسامی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -