انصار کالونی میں چھاپہ، ریموٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کاانکشاف

  انصار کالونی میں چھاپہ، ریموٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کاانکشاف

  

ملتان(نیوز رپورٹر) یس ڈی او میپکو گلبرگ سب ڈویڑن کی سربراہی میں ٹیم نے انصارکالونی میں چھاپہ مارکر دوصنعتی صارفین کوجدید طریقے سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔دونوں بجلی چوروں کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمات کے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 اندراج کے لئے درخواستیں دیدیں۔ لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرکے بجلی تنصیبات اْتارلی گئیں۔ایس ڈی او گلبرگ سب ڈویڑن محمد سلیم شاد کی سربراہی میں ڈویڑنل سرویلنس ٹیم شاہ رکن عالم نے انصارکالونی ملتان میں میٹرا کاؤنٹ نمبر 28- 15194-1105000بنام محمد سروراور میٹراکاؤنٹ نمبر 28- 15194- 1105003بنام محمد شہزاد چیک کئے تو دونوں صنعتی صارفین اپنے دوسرے اکاؤنٹ نمبر کے تھری فیز میٹر کے ساتھ بذریعہ ریمورٹ کنٹرول سسٹم بجلی چور کررہاتھے اور میٹروں کی سکرین واش کی ہوئی تھی اور اپنی ضرورت کے مطابق ریمورٹ کنٹرول سسٹم سے آن /آف کرتے تھے۔ چیکنگ کے دوران موقع پر دونوں میٹروں کے لوڈبالترتیب19اور14کلوواٹ ریکارڈ کئے گئے۔ایس ڈی اومحمد سلیم شاد کا کہناہے کہ دونوں صنعتی صارفین عادی بجلی چورہیں اور ان کے خلاف گزشتہ سال بھی بجلی چوری کے مقدمات درج کروائے گئے تھے۔ دونوں صارفین کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اور ان کے میٹرز، تاریں اتارکر قبضہ میں لے لی ہیں۔پولیس اسٹیشن شاہ رکن عالم میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔

انصار کالونی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -