فوج کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کانوٹس لے، خالد سعید

  فوج کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کانوٹس لے، ...

  

قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیت خالد سعید نے کہا کہ فوج کشمیریوں کے شانہ بشانہ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کھڑی ہے،کشمیر کی آزادی کے دن قریب ہیں،ہم کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،بھارتی مظالم کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ہم کسی صورت کشمیر کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس میں بھارت نے بہت مظالم ڈھائے ہیں ان کی پر زورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملک پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کے مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر کشمیری لوگوں کے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے،کشمیر میں ہونے والے بھارتی کا اقوام متحدہ کو بھی نوٹس لینا چاہیے انشاء  اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا کشمیری عوام لاشیں اٹھااٹھا کر تھک چکی ہیں بھارتی درندوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اس موقع پر خالد سعید شعیب احمد,سیٹھ عبدالاحد و دیگر موجود تھے۔

خالد سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -