خانپورمیں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  خانپورمیں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  

خان پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین اور ایم پی اے حاجی ارشد جاوید نے خان پور کے شہری علاقہ غریب آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کروا دیا  اس فلٹریشن پلانٹ سے اہل علاقہ کی کثیر تعداد صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکے گی اس موقع پر ایم این اے شیخ فیاض الدین کے فرزند شیخ عماد الدین نے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید، نمائندہ ایم این اے شیخ وقار الدین و دیگر کے ہمراہ ربن کاٹ کر پلانٹ کا افتتاح کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ عماد الدین اور حاجی ارشد جاوید نے کہا کہ صرف وعدے نہیں بلکہ عملی کام مسلم لیگ ن کا شیوہ ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے الیکشن کے دوران اپنی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے غریب آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے قبل ڈگری کالج میں 2 پلانٹ نصب کیے گئے ہیں اور انشاء اللہ خدمت کا یہ سفر اسی طرح سے جاری رہے گا  اس موقع پر غریب آباد اتحاد گروپ کے صدر محمد ارشد رحمانی و دیگر اہل علاقہ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ صاف پانی کی سہولت ملنے سے اہل علاقہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور شہریوں نے فلٹریشن پلانٹ لگانے والی شخصیات کو ڈھیروں دعائیں دیں اس موقع پر چیئرمین حاجی مجید،جنرل سیکرٹری ملک ندیم،سیاسی و سماجی شخصیت محمد حنیف مغل،سلیم مغل،خواجہ ایاز کریم،آصف عباسی، عباس خان عباسی ،ملک خوشی ایڈووکیٹ،راؤ عزیز،رفاقت علی،چوھدری آصف حنیف،مرزا منیر،رانا ساجد، غلام نبی عباسی،غلام علی،ناصر خان عباسی ، ظفر اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -