عالمی برادری کشمیریوں پرمظالم بند کرائے یوسف رضا گیلانی

عالمی برادری کشمیریوں پرمظالم بند کرائے یوسف رضا گیلانی

  

ملتا ن(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح? کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان نامکمل ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کشمیریوں کے قتل عام،ظلم وبربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کواگست کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے کیونکہ آج کے دن ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 تھا اور یہ دنیا کا طویل ترین کرفیو ہے جس کے دوران نہ تو مسلمانوں کو نماز کی اجازت دی گئی ہے اور نہ ہی حالیہ عید منانے کی اجازت دی گئی یہاں تک کہ مظلوم کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ ختم کرنے کیلئے انٹر نیٹ تک کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی میں جب وزیراعظم تھاتو مظلوم کشمیری مسلمانوں کا مقدمہ بین الاقوامی فورم پر اٹھایا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ طویل ترین کرفیواور بھارتی فوج کی بربریت کا عالمی برادری نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا مگر آج کے دن پاکستان کا بچہ بچہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے بھارتی حکومت کو چاہئیے کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند کرئے یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کے ردعمل کے طورپر بھارت میں اس وقت گی کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں بھارتی حکومت مظلوم کشمیریوں پر جتنے مرضی مظالم ڈھا ئے مگر وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم ہوگا اور ہمارے کشمیری بہن بھائی نہ صرف آزاد فضا میں سانس لیں گے بلکہ بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا اس موقع پر میں حکومت پاکستان سے کہوں گا کہ وہ بابائے قوم کے فرمان پر عمل کریں تاکہ ان کا تکمیل پاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -