شہریوں کو ریلیف دینے کافیصلہ، پراپرٹی ٹیکس کیلئے پیکج متعارف

شہریوں کو ریلیف دینے کافیصلہ، پراپرٹی ٹیکس کیلئے پیکج متعارف

  

ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو ٹوکن ٹیکس میں 20 سے 25 فیصد رعایت دینے کے اعلان کے بعد پراپرٹی ٹیکس میں بھی رعایتی پیکج متعارف کرادیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کی جانب سے کورونا بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان سمیت صوبہ بھر کے شہریوں کو ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 30 ستمبر 2020ء  تک پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر دی جانیولی رعایت کو 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا ہے جبکہ ای پیمنٹ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی پر مزید 5 فیصد اضافی رعایت حاصل کی جاسکتی ہے محکمہ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹیکس گزاروں کو ٹیکس فارم ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم بوجوہ چالان نہ پہنچنے پر ٹیکس گزار براہ راست محکمہ سے رجوع کرکے چالان حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کی تاجر برادری، لگڑری کالونیز، وکلاء  برادری و تمام شعبہء  زندگی سے متعلقہ ٹیکس گزار پنجاب حکومت کے اس رعایتی پیکج سے بھرپور استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس ریکوری کی مد میں حاصل ہونیوالے ریونیو کا 85 فیصد شہر کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے جن میں سیوریج، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و دیگر منصوبہ جات شامل ہیں اپنے شہر کو مزید خوبصورت اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیئے بروقت ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور حکومت کے اعلان کردہ رعایتی پیکج سے فائدہ اٹھانے سمیت ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

پیکج

 معتارف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -