شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، شہریوں کاپارہ ہائی، مظاہرے

شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، شہریوں کاپارہ ہائی، مظاہرے

  

وہاڑی، ماچھیوال، پکھی موڑ، گگو منڈی، جودہ پور، شاہ جمال، بارہ میل (بیورو رپورٹ، نمائندگان پاکستان، نامہ نگار) واپڈا کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اوربجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ  روز بڑھتاجا رہا ہے۔ شہر اور گردونواح میں  پانچ پانچ گھنٹے جان بوجھ کر (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

بجلی بند کی جا رہی ہے جو سراسر ظلم ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں واپڈا کی جانب سے تکنیکی خرابی کی آڑ میں بجلی کی طویل بندش نے عوام کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج کے باعث شہریوں کی الیکڑانک مصنوعات جل چکی ہیں۔غیر اعلانیہ بجلی کی مسلسل بندش سے لوگ پانی اور دوسری ضروریات زندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے تجارت، صنعت غرض زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایک طرف بے روز گاری اور مہنگائی نے جینا محال کر رکھا ہے۔شہریوں عظمان رانا، انوار آفتاب، علی شیخ، شہزاد ندیم،بلال۔کمبوہ ودیگر  نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ماچھیوال (نامہ نگار) ماچھیوال اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  سلسلہ عروج پر پہنچ گیا گرمی کی شدت بڑھنے سے واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔۔24گھنٹوں میں روزنہ12/14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ساتھ ساھ وولٹیج کی کمی بیشی کا سامنا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث صارفین کی الیکٹرونکس کی قیمتی اشیاء جلنے لگی ہیں۔جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ما چھیوال اور گردو نواح میں برف 20روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ عوام جن مین عبد الغٖور،محمد ندیم،محمد اقبال۔عبد الوحید، لیاقت علی۔شوکت علی۔عبد الرزاق، فاروق احمد، و محمد طارق واحتجاج کرتے ہووے حکومت و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور وولٹیج کی کمی بیشی کو درست کیا جائے۔گگو منڈی اور درجنوں دیہات میں بجلی کی سپلائی کے لیے 60سال قبل طفیل شہید فیڈر بنایا گیا تھا لیکن اس طویل عرصہ میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اوربوسیدہ ہونے والی لائنوں کی تاریں ٹوٹنے کی بار بار کی شکائت ہونے پر ایس ای میپکو سرکل وہاڑی کی کوششوں سے نئے فیڈر کی تنصیب کا کام شروع ہوا جو زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن آر آر ای میپکو وہاڑی کے اہلکاران اور اعلیٰ افسران اس فیڈر کو مکمل کرنے کی بجائے پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں میں کام کو ترجیح دے رہے ہیں شہریوں راجہ کاشف کیانی،ملک مُنا،عمران علی،شفیق احمد،اعجاز سیکر ٹری،سابق چیئر مین میاں شہزاد،محمد افضل،اویس عزیز انصاری اور دیگر نے الزام لگایا ہے کہ آر آر ای اہلکاران بھاری نذرانہ وصول کر کے پرائیویٹ کام کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ ہزاروں شہری ان کی کرپشن کی وجہ سے دن رات گرمی میں جھلس رہے ہیں بچے اور بڑے بیمار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر گرمی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان ہوا تو ہم چیف ایگزیکٹو میپکو اور ایکسین آر آر ای وہاڑی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے اس سلسلہ میں ایکسین آر آر ای وہاڑی محسن نذیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ فیڈر پر کام ہو رہا ہے جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ کرپشن الزامات کا جواب نہیں دیا۔بارہ میل اور اس کینواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیاہے بجلی کی غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے بند ش سے عوام کا گرمی اور حبس سے برا حال ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نیکاروباری زند گی کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے شہریوں میں ندیم اسلم،حاجی یسین،میاں رمضان،غلام حسین،زاہد علی،بابر عمران،محمد آصف نوناری،مہر مظہر نوناری،رجب علی،محمد رؤف،محمد سلیم،محمد خان،محمد بلال،محمد رمضان و دیگر نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو حکام سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔شدید گرمی اور حبس کے باوجود کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔شدید گرمی اور حبس کے باوجود شاہ جمال,دانی  فیڈر اورگر دو نواح کی بجلی کئی کئی گھنٹے بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں بوڑھوں اور بیمار شہریوں سمیت ہسپتال کے وارڈز میں مریضوں اور لواحقین کی حالت بھی خراب ہو چکی ہے جبکہ میپکو اہلکاروں کے نمبر بھی بند ملتے ہیں شہریوں عبدالباسط،محمد وکیل،مرید ندیم،محمد سجاول و دیگر نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔بارہ میل اور اس کینواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیاہے بجلی کی غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے بند ش سے عوام کا گرمی اور حبس سے برا حال ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نیکاروباری زند گی کو بھی مفلو ج کر کے رکھ دیا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے، شہریوں میں ندیم اسلم،حاجی یسین،میاں رمضان،غلام حسین،زاہد علی،بابر عمران،محمد آ صف نوناری،مہر مظہر نوناری،رجب علی،محمد روف،محمد سلیم،محمد خان،محمد بلال،محمد رمضان و دیگر نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو حکام سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔ 

مظاہرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -