ایل سی ڈی کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے باپ مارڈالا

    ایل سی ڈی کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے باپ مارڈالا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ایل سی ڈی اور ریسور لینے کیلئے رقم نہ دینے پربیٹے نے والد پر فائر کھول دئیے،فائرنگ سے والد جاں بحق  ہوگیاتفصیل کے مطابق  تھانہ سنانواں کے علاقہ چاہ ڈھوری والا موضع پتی غلام علی غربی میں صابر حسین کھکھ سے اس کا بیٹا محمد وسیم (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کئی روز سے ایل سی ڈی اور ریسور لینے کیلئے پیسے مانگ رہا تھا جس کا صابر حسین نے انکار کیا تھا،گزشتہ روز دوپہر کے وقت دونوں باپ بیٹے کی رقم لین دین پر توں تکرارہوئی تھی جنہیں چچا زاد بھائی عبدالعزیز نے سمجھایا مگر محمد وسیم طیش میں آگیا 12بور بندوق کے فائر والد صابر حسین کھکھ پر کھول دیئے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،پولیس سنانواں نے مقتول صابر حسین کے بھائی عابد حسین کھکھ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ نمبر292/20زیر دفعہ302بیٹے محمد وسیم کے خلاف درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔

مارڈالا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -