مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے موثرسفارت کاری کی ضروری، تابندہ چوہان

مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے موثرسفارت کاری کی ضروری، تابندہ چوہان

  

بہاول پور (نامہ نگار) مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمہ کے صرف احتجاج اور مذمت ناکافی ہیں۔ ان (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع بہاولپور کی صدر تابندہ چوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 73 سالوں سے کشمیریوں کی حمائت میں مختلف فورمز پر احتجاج کر رہا ہے جس کا بھارت سمیت تمام ملکوں کبھی کوئی عملی نوٹس نہیں لیا ہے کیونکہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان خود دو عملی کا شکار ہے۔ ایک طرف پاکستان بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنانے میں حمائت کرتا ہے اور دوسری جانب بھارت کے کشمیر میں مظالم پر واویلا کرتا ہے جس پر دنیا پاکستانی موقف پر ابہام کا شکار ہے۔ اس طرح عالمی سطح پر پاکستانی سفارت کاری ناکامی کا شکار ہے۔ تابندہ چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے "سیاسی نقشہ "میں کشمیر کو شامل کر کے اقوام متحدہ کی قرارداد کی نفی کی ہے جس سے کشمیر پر پاکستان کا موقف مزید کمزور ہوا ہے۔

تابندہ چوہان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -