فوڈ اتھارٹی ٹیمیں جعلساز مافیا کیخلاف متحرک، چھاپے، جرمانے،5پوائنٹس سیل

  فوڈ اتھارٹی ٹیمیں جعلساز مافیا کیخلاف متحرک، چھاپے، جرمانے،5پوائنٹس سیل

  

ملتان،ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر):پنجاب فوڈاتھارٹی سکیمیں جعلساز مافیا کے خلاف متحرک ہو گئیں، سوڈاواٹرفیکٹریز سمیت 05 فوڈپوائنٹس سیل کردئیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ  ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 57فوڈ پوائنٹس کی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر37 فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔ خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پرفوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر35ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ دوران چیکنگ مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ڈی جی خان ڈویڑن میں سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے، زائدالمعیاد ذائقوں کا استعمال کرنے,صاف پانی کا استعمال نہ کرنے,بوتلوں کی اچھی طرح صفائی نہ ہونے پر کا مظفرگڑھ میں واقع اختر سوڈا واٹر، المدینہ سوڈا واٹر، حسین سوڈا کو سیل کیا گیا۔اسی طرح مظفرگڑھ میں ماشاء اللہ سپر سٹورفلیورز کی فروخت کرنے اور لیہ میں الحسین کریانہ سٹور کو بارہا نوٹسز کے باوجود حفضان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے پرسربمہر کیاگیامزید براں ڈیرہ غازی خان میں 57 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 37کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے اس کے علاوہ ڈی جی خان میں 2 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر35,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -