چوکی سلطان کالونی:کانسٹیبل لوٹ مار میں سب سے آگے، متاثرین کااحتجاج

  چوکی سلطان کالونی:کانسٹیبل لوٹ مار میں سب سے آگے، متاثرین کااحتجاج

  

لنگر سرائے (نمائندہ پاکستان) چوکی سلطان کالونی تھانہ سنانواں کے کانسٹیبل عزیزکھنڈویہ موضع طرف کی تھانہ صدر مظفرگڑھ کی حدود میں علاقہ مکینوں کو تنگ کرنے لگا، چوکی انچارج امیر بخش اشیرباد پر کانسٹیبل چوکی کے معا ملات چلاتا ہے تفصیل کے مطابق چوکی سلطان کالونی کے کانسٹیبل عزیز کھنڈویہ نے تھانہ صدر مظفرگڑھ کی حدود میں عوام کو تنگ کرنامعمول بنالیا ہے اورحیلے بہانوں سے آئے روز ان کی جیبوں پر ڈاکہ زنی کرتاہے۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 کرتے ہوئے بتایاکہ کانسٹیبل عزیز کھنڈویہ اپناتعارف چوکی انچارج کے طورپر کرواتا ہے جبکہ اسے چوکی انچارج امیر بخش کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جس کی بنا پر اس نے شہریوں کاجینادوبھر کرکے رکھ دیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ عزیز کھنڈویہ تھانہ صدر مظفرگڑھ کی حدود میں آکر اپنا روب دبدبہ چھاڑ تا ہے کانسٹیبل کے ناروا رویے کے خلاف علاقہ مکینوں نے پرزور احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیا تاکہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔ کانسٹیبل عزیز کھنڈویہ پرلگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے جب چوکی انچارج امیر بخش سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکارکردیاہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -