بوگس بلز اوردیگر الزامات، ڈاکٹر منور  عباس 7اگست کو دوبارہ اینٹی کرپشن طلب

  بوگس بلز اوردیگر الزامات، ڈاکٹر منور  عباس 7اگست کو دوبارہ اینٹی کرپشن طلب

  

 ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت ملتان میں بوگس بلز۔محکمہ ترقیوں سمیت دیگر الزامات کے تحت سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کے خلاف شروع ہونے والی انکوائری (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کا معاملہ۔اینٹی کرپشن ملتان کے انکوائری افسر نے ڈاکٹر منور عباس سمیت دیگر الزام علیہان کو کل بسلسلہ انکوائری 7 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔جس میں ڈاکٹر منور عباس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا تفصیلی جواب جمع کروانا ہے۔واضح رہے ڈاکٹر منور عباس اس سے قبل گزشتہ پیشی پر معطل شدہ کمپیوٹر آپریٹر عرفان لوٹھر کے ساتھ طلب کردہ ریکارڈ اور کچھ بیان جمع کروا گیا ہے۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈاکٹر منور عباس سمیت دیگر درخواست میں دیگر افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کی تیاریاں شروع ہیں۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -