کشمیر کو پاکستان کے نقشہ میں شامل  کرناحکومت کا تاریخی اقدام، ڈاکٹر  صابر میا ں ابوذر، ملک نذیر،پیر  صابر حسین کا تقریب سے خطاب

  کشمیر کو پاکستان کے نقشہ میں شامل  کرناحکومت کا تاریخی اقدام، ڈاکٹر  صابر ...

  

ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان)کشمیر کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرنا تحریک انصاف کا تاریخی اقدام ہے،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراسے ہرقیمت پر حاصل کریں گے، ملک بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیوں سے ثابت ہوچکاہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلئے جانوں کے (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

نذرانے دینے سے گریز نہیں کریں گے،عالمی طاقتیں بھارتی مظالم کی مذمت کریں۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر صابرحسین ملک،میاں ابوذر غفاری،بھولاسئیں،ڈاکٹر ملک نذیر احمدسندیلہ اورسید پیر صابرحسین شاہ نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے متنازعہ قانون کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔تاریخ میں کوئی بھی ملک کوئی بھی طاقت زبردستی کسی کوساتھ نہیں ملاسکتی۔مودی جیسے غلیظ انسان کو ایک نہ ایک دن کشمیر سے بے عزت ہوکر جانا ہوگا۔ آج کے دن نے ثابت کردیاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اس موقع پر پیر سید صابر حسین شاہ نے کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -