عمران خان نے بلیک ماس پہن لیا

عمران خان نے بلیک ماس پہن لیا

  

مظفرآباد(آن لائن)یوم استحصال کشمیر پر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بلیک ماس پہن لیا۔ بھارتی کے غیرقانونی اقدام کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے،وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپرکشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کاسنگ بنیاد رکھا۔وزیراعظم عمران خان نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی،آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیر کے شہدا کیلئے دعاکی گئی،وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کشمیر پر بلیک ماس پہن لیا۔

بلیک ماس

مزید :

صفحہ اول -