سندھ یوتھ رگنائزیشن نے یوم شہداء پولیس منایا
خیرپور (بیورو رپورٹ)معروف نوجوانوں کی سماجی تنظیم سندھ یوتھ رگنائزیشن کی جانب سے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے موم بتیاں اور دیئے روشن کئے گئے جس کے مہمان خاص ایس ایس پی امیر سعود مگسی تھے اس موقع پر پولیس کے شہداء کے ایثال ثواب کے لئے دعا مانگی گئی ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور شہداء کو کبھی بھول نہیں سکتے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں تقریب میں سندہ یوتھ آرگنائیزٹ کے فاؤنڈر شاہزیب بھٹی، یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید عبید شاہ، بابر خاصخیلی،نعمان منگی،فرحان مغل،ذیشان رند اور بڑی تعداد میں پولیس کے جوانٹ نے شرکت کی۔