کشمیری جدوجہد قانونی ہے، ہماری تدبیر مرحلہ وار ہے، منیر اکرم

کشمیری جدوجہد قانونی ہے، ہماری تدبیر مرحلہ وار ہے، منیر اکرم
کشمیری جدوجہد قانونی ہے، ہماری تدبیر مرحلہ وار ہے، منیر اکرم

  

 نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیری جدوجہد ایک قانونی جدو جہد ہے اور ضرورپایہ تکمیل کو پہنچے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کو جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سلامتی کونسل میں گزشتہ ایک سال کے دوران تین مرتبہ مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی کونسل میں بھرپور انداز میں کشمیر کے مسئلے کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تدبیر ظالم قوتوں کے خلاف مرحلہ وار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ اقوام عالم کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کر نا تھا۔منیر اکرم نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں عالمی برادری کو کشمیریوں کی جدوجہد کی قانونی حیثیت کو منوانا تھا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں اقوام عالم کو کشمیری جدوجہد کا ساتھ دینے کے لیے راضی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں اورعالمی قوتوں کا توازن کشمیری جدوجہد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری جدوجہد ایک قانونی جدوجہد ہے اور ضرور پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی -علاقائی -اسلام آباد -