احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی،نامزد ملزم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی ،وکیل نے شہبازشریف کے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دلانی کروائی ہے ۔
ایم او کالج سے سول سیکرٹریٹ چوک تک سڑک خادارتاریں اور کنٹینرلگا کر بند کردی گئی ،جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کوبھی بند کردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات کردی گئی ۔