وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج ہوگا،مشترکہ مفادات کونسل کے اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا42 واں اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس8 ماہ بعد طلب کیاگیا،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے ،وفاقی وزرائ، اٹارنی جنرل پاکستان اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے 42 ویں اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں اوگراآرڈیننس 2002 میں ترمیم کے معاملے پر غور کیا جائے گا،اوگراآرڈیننس 2002 میں ترمیم کاایجنڈا سندھ حکومت کی سفارش پر شامل کیاگیا۔
اجلاس میں2017-18 کی مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ،اجلاس میں ٹیکس ،ایل این جی کی امپورٹ جیسے فیصلوں کی عملدرآمد کاجائزہ بھی لیاجائے گا۔