فیس بک نے ٹرمپ کی کورونا سے متعلق ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

فیس بک نے ٹرمپ کی کورونا سے متعلق ویڈیو ڈیلیٹ کر دی
فیس بک نے ٹرمپ کی کورونا سے متعلق ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا۔ وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں۔

فیس بک نے کہا کہ کسی صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ٹرمپ وائٹ ہاؤس بریفنگ میں بیان کا دفاع کرتے نظر آئے ۔ بولے انہوں نے بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی۔ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحت یاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔ ٹوئٹر نے بھی کورونا سے متعلق غلط معلومات پر ٹرمپ کی مہم عارضی طور پر روک دی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -