کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردےگا،شاہد خاقان عباسی 

کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردےگا،شاہد ...
کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردےگا،شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں ادارے تباہ ہوگئے،کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردےگا۔

شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انکوائری کوآج 2 سال ہو گئے ،ایل این جی ریفرنس آج تک فائل نہیں ہوا،میرے بیٹے اور میرانام لے کر کہاگیا منی لانڈرنگ کی،کل جوالزام لگا وہ یہ ہے کہ ایم ڈی پی ایس او کو غلط لگایا،ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ وزیرایم ڈی پی ایس او تعینات نہیں کرتا،اگران کوکچھ ابہام تھا تو مجھ سے پوچھ لیتے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ہر پیسے پر ٹیکس ادا کیا گیا ہے،نیب بتائے ٹیکس ادا ئیگی والی رقم پر منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے؟،نیب کامشکور ہوں انہوں نے مجھے ارب پتیوں میں شامل کرادیا،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب کاتماشاختم کریں یایہ پاکستان کو ختم کردے گا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ حکومت کا ہرادارہ زوال پذیر ہے اور تباہ ہورہاہے، آج کوئی بھی شخص حکومت کیلئے کام کرنے کوتیار نہیں، ہم نیب کو ٹھیک نہیں کر سکے نیب کوکوئی ایک جماعت ٹھیک نہیں کرسکتی جب تک تمام متفق نہ ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -