ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب،شہبازشریف صدارت کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیاگیا،پارٹی صدر شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا،تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے،
مریم اورنگز یب نے کہاکہ شہبازشریف پارٹی کو مستقبل کے لائحہ عمل اور سیاسی قائدین سے مشاورت پر اعتماد میں لیں گے،اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی سمیت داخلی وخارجی امور زیرغور آئیں گے،ترجمان ن لیگ کاکہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔