وزیراعلیٰ پنجاب آٹے اورچینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر برہم،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کاحکم 

وزیراعلیٰ پنجاب آٹے اورچینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر برہم،ذخیرہ ...
وزیراعلیٰ پنجاب آٹے اورچینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر برہم،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کاحکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے اورچینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے محکمہ خوراک اورانتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کیخلاف کاررروائی کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ نے آٹااور چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی اورآٹا،چینی کی سپلائی بہتر بنانے اورمقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ خوراک کو آٹا اور چینی کی مناسب سپلائی پر ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آٹااورچینی کی دستیابی میں کسی قسم کی تعطل برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کو مراسلہ میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے دورے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر کو آٹا،چینی کے سٹاک اورسپلائی اورنرخوں کاجائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں ہفتہ واررپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں جمع کرائی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -