یونیورسٹیزکے معاملات میں التوا کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،گورنر پنجاب چودھری کاسرکاری یونیورسٹی کے زیرالتوا معاملات کانوٹس

یونیورسٹیزکے معاملات میں التوا کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،گورنر ...
یونیورسٹیزکے معاملات میں التوا کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،گورنر پنجاب چودھری کاسرکاری یونیورسٹی کے زیرالتوا معاملات کانوٹس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ یونیورسٹیزکے معاملات میں التوا کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،شفافیت اورمیرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے سرکاری یونیورسٹی کے زیرالتوامعاملات کانوٹس لے لیا،گورنرپنجاب چودھری سرور کی زیرصدارت گورنرہاﺅس اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،گورنر پنجاب نے 15 ستمبر تک بھرتیوں سمیت زیرالتواتمام معاملات نمٹانے کی ہدایت کردی،گورنر پنجاب چودھری سرور نے صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن یاسرہمایوں کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ یونیورسٹیزکے معاملات میں التوا کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،شفافیت اورمیرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -