حکومت کے 15 ستمبر سے سکول کھولنے کے اعلان پر پرائیویٹ سکولز بھی میدان میں آگئے

حکومت کے 15 ستمبر سے سکول کھولنے کے اعلان پر پرائیویٹ سکولز بھی میدان میں آگئے
حکومت کے 15 ستمبر سے سکول کھولنے کے اعلان پر پرائیویٹ سکولز بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کردیا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے سکولز کھولنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔
ایک بیان میں کاشف مرزا نے کہا کہ سکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل قائم کر دیا گیا ہے جب کہ رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیاجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح اسکولز بھی کھولے جائیں، ملک بھر میں ساڑھے7 کروڑ طلباءوطالبات اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو ہی کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں۔