وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس آج شام ہوگا،اجلاس میں آرمی چیف اور چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ،وفاقی وزرااوردیگرمتعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہو گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس سی سی آئی کے بعدہوگا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،وزیراعظم کو کورونا کا پھیلاوَ روکنے کیلئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم کو سمارٹ لاک ڈاوَن کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا،ذرائع کا مزید کہناہے کہ اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاوَن کو مزید نرم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

آج کے اجلاس میں مزید انڈسٹریز کو بھی کاروبار کی اجازت ملنے کاامکان ہے،اجلاس میں پارکس ،شادی ہالز ،سیاحت اورریسٹورنٹس کھولنے کی تجویزپر بھی بات ہو گی ،سکولوں کو کھولنے، شادی ہالزاورتفریح گاہوں سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے ،اجلاس میں صوبوں کی تجاویزاورایس او پیز اجلاس میں رکھے جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان سفارشات پر اہم فیصلے کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -